ملتان تا ڈیرہ دو رویہ سڑک چار سال سے اخباری بیان تک محدود
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)اتنی ہلاکتیں دہشت گردی میں نہیں ہوئیں جتنی روڈ حادثات میں ہورہی ہیں ملتان تا ڈیرہ غازیخان دورویہ سٹرک منصوبہ ساڑھے تین سال سے (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )
صرف اخباری بیان تک محدود ہے پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر دو رویہ روڈ بنوائے گی کشمو ر تا پشاور تک دو رویہ روڈپی ٹی آئی کے منصوبے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ پی پی 243 میں سوتیلی جیساسلوک کیا جارہاہے ساڑھے تین سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی پورے پنجاب میں قبرستانوں کی چاردیواری کے منصبوبوں پر کام کئے گئے لیکن میرے حلقے میں ایک قبرستان کی چاردیواری نہیں دی گئی علاقے میں صحت و صفائی ہر پاکستان شہری کا بنیادی حق ہے صاف پانی میسر نہ ہونیکی وجہ سے شرح اموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔
دریشک