جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام خوشحال پاکستان فنڈریزنگ مہم کا آغاز‘ چوک گھنٹہ گھر پر لیاقت بلوچ نے کیمپ کا افتتاح کیا

جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام خوشحال پاکستان فنڈریزنگ مہم کا آغاز‘ چوک ...

ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام خوشحال پاکستان فنڈ ریزنگ مہم کاآغاز کر دیا ہے چوک گھنٹہ گھر پر (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

جماعت اسلامی کے زیراہتمام لگائے گئے کیمپ کا افتتاح جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کیا اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی افتتاحی کیمپ کے موقع پر جماعت اسلامی صوبائی حلقہ 198کے رہنماؤں فرحان ملک، چوہدری ظفر اقبال نے خوشحال پاکستان فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں ایک لاکھ کا چیک دیا جبکہ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی دو لاکھ سے زائد کے چیک دیئے افتتاحی کیمپ کے موقع پر عوامی ، تجارتی ، مزدور پیشہ رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ جماعت اسلامی کے خوشحال پاکستان فنڈ ریزنگ کیمپ کو کامیاب بنائیں گے اس موقع پر جماعت اسلامی کے پرچم کے ساتھ غبارے بھی ہوا میں چھوڑے گئے

مزید : ملتان صفحہ آخر