کلرکوں نے حکومت سے مطالبات منوانے کیلئے کمر کس لی‘ آخری دنگل ہوگا‘ خالد جاوید سنگھیڑا

کلرکوں نے حکومت سے مطالبات منوانے کیلئے کمر کس لی‘ آخری دنگل ہوگا‘ خالد ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل خالد جاوید سنگھیڑا نے کہاہے کہ حکومت کے ساتھ آخری دنگل کے لئے کمر (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

کس لی ہے‘ مطالبات منوانے کے لئے سڑکوں اور چوراہوں پر دمادم مست قلندرہوگا‘ وہ ا یپکا کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے‘ انہوں نے بتایا کہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے آج اہم اجلاس ہوگا جس میں جنوبی پنجاب سے عہدیدارنذر کورائی ‘ یوسف ترین ‘ حاجی افضل‘ چوہدری بوٹا‘ فخر الرحمٰن ‘ حافظ اختر‘ وحید سلطان‘خالد علوی‘اختر عادل‘منور حسین‘شیخ مظہر‘ ملک قاسم‘چوہدری شوکت‘ ملک رستم اور دیگر شرکت کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر