بارش کے بعد عملہ صفائی فیلڈ سے غائب شہر میں صفائی کی صورتحال خراب

بارش کے بعد عملہ صفائی فیلڈ سے غائب شہر میں صفائی کی صورتحال خراب

ملتان ( خبر نگار ) ملتان شہر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

بارش کے بعد گذشتہ روز عملہ صفائی فیلڈ سے غائب رہا اور کوڑا نہ اٹھائے جانے سے گندگی کے بھی ڈھیر لگ گئے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامی بحران کے باعث ملتان شہر میں صفائی کی صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے بارش کے بعد بدھ کے عملہ صفائی نے فیلڈ میں جانے کے بجائے چھٹی منائی اور نہ تو جھاڑو لگایا گیا اور نہ ہی گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا جس وجہ سے تمام علاقے گندگی سے اٹے رہے اور شہریوں کو دن بھر گندگی سے آلودہ ماحول کا سامنا رہا جبکہ دوسری طرف بارش کا پانی خشک ہونے پر تمام سٹرکوں پر بھی مٹی کی تہہ جمی رہی اور ٹریفک گزرنے سے گرد اڑتی رہی خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کو پریشانی رہی اس صورتحال پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور مئیر ملتان سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی کے حوالے سے ابتر صورتحال اور عملہ کے فیلڈ سے غائب ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...