حکمران بھارت کے حوالے سے پالیسیوں پر نظر ثانی کریں‘ سیف اللہ خالد

حکمران بھارت کے حوالے سے پالیسیوں پر نظر ثانی کریں‘ سیف اللہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور (بیورورپورٹ)جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ انڈیاافغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کر رہا ہے۔اگر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے توحکمرانوں کو بھارت کے حوالہ سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہو گی۔(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
ملک میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ خودکش حملے کرنے والے دشمن کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔حافظ محمد سعید ودیگر رہنماؤں کو بھارتی دباؤ پر گرفتار کیا گیا انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔کشمیریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والوں کو قوم بھی مسترد کردے گی۔آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز البدر شکار پوری گیٹ میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کشمیر کانفرنس سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ طلحہ سعید، تحریک آزادی جموں کشمیر جنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران،ممتاز عالم دین الشیخ عبدالطیف،جماعۃ الدعوۃ بہاولپور کے مسؤل ابو ہریرہ،مولانا عبدالعظیم حامد،حافظ محسن نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں شہر اور گرد و نواح سے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔