پودا پروان چڑھانے والے طلبہ کو 10 اضافی نمبر دینے کی تجویز
وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ممبر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ سر سبز و شاداب پنجاب وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شر یف کا ویژن ہے کا میاب شجر کا ری کے لیے پو دے لگا کر پر وان چڑھا نے والے طلبا کو 10نمبردینے کی تجو یز پنجاب اسمبلی میں دی ہے یہ با ت انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں زراعت افسران اور زرعی گر یجو یٹس سے گفتگو (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کر تے ہو ئے کہی۔ اس مو قع پر ڈائر یکٹر زراعت کو ارڈینیشن ہیڈ کوارٹر چوہدری عبد الغفور ، ڈائر یکٹر زراعت وہا ڑی چو ہد ری مشتاق علی ، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چو ہدری محمد زبیر ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایڈ اپٹو ریسرچ معین خان، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت تو سیع چو ہد ری الطاف ، ڈاکٹر کاشف بھٹہ ، ممبر ضلعی امن کمیٹی امتیا ز عالم بھی مو جو د تھے میا ں محمد ثا قب خو رشید نے کہا کہ صو بہ میں کا ٹے جانے والے درختوں کی شرح نئے درخت اور پودے لگا نے کی شر ح سے زیادہ ہے پو دے لگا نے کی حد تک ہماری کا وشیں بہت زیا دہ جبکہ ان کی حفاظت اور پروان چڑھانے کے لیے دیکھ بھا ل کی کو ششیں محدود ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال دو مر تبہ بہار اور مو ن سو ن کی شجر کا ری کے با وجو د ہم مطلو بہ نتا ئج حاصل نہیں کر پا ئے۔