اخبار فروش صوفی طبقہ ہے ‘رزق حلال اور طیب کمانے والا‘ ٹکا خان

اخبار فروش صوفی طبقہ ہے ‘رزق حلال اور طیب کمانے والا‘ ٹکا خان

رحیم یار خان، لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی نے کہا ہے کہ دین اسلام میں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ مخلوق کے حقوق کی ہر صورت ادائیگی پر زور دیا ہے اس لیے ہمیں اپنی حیثیت کے مطابق رزق حلال کماتے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ہوئے اپنے رویوں میں برداشت پیدا کر کے اپنے خاندان اور قبیلہ کے ساتھ پیار باٹنے اور اسلام کے رواج کو عام کرنا چاہیے ہمارا یہ اقدام معاشرتی افرا تفریح اور انتشار بے چینی ختم کرتے ہوئے عملا ماحول اور معاشرے کو امن سلامتی کا گہورا بنا دے گا اور اس مشکل ترین دور میں بفضل ربی اخبار فروش وہ صوفی طبقہ ہے جس کے رزق میں محنت اور مشقت اور دیانداری کے سوا کسی بھی قسم کی آلائش موجود نہیں ہے اور اخبار فروش اپنی اسی آجزی اور انکساری نظم و ضبط اور باہمی اتحاد کی بدولت معاشرے میں ممتاز مقام رکھتا ہے ٹکا خان جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کے اخبار فروش یونین کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کے حلف کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس تقریب میں امتیاز گھمن ،چیئرمین میونسپل کمیٹی مقصود مجید خان ڈاہا اور وائس چیئرمین رانا عبدالرحمن کے علاوہ فیڈریشن کے چیئرمین صدر لاہور یونین چوہدری نذیر احمد صوبائی نائب صدر اور صدر اسلام آباد چوہدری محمد شریف وفاقی علاقہ جات ،عقیل احمد عباسی نائب صدر پنجاب ، شبیر حسین گیلانی نائب صدر آزاد کشمیرسینئر نائب صدر فیڈریشن و جنرل سیکرٹری بلوچستان میر احمد بلوچ جوائنٹ سیکرٹری فیڈریشن و جنرل سیکرٹری رحیم یار خان سہیل پاشا ،ٹکا خان کے معاونین خصوصی ملک الیاس لاہور منیر احمد ملوتہرہ گجر خان حافظ محمد صدیق گجرات شیخ عمر دین ملتان ،صدر حیدر آباد سید عامر افضال شاہ ،صدر میر پور خاص ایوب مہر ایگزیکٹو فیڈریشن ملک بلال ملتان ،سرپرست ضلع لودھراں یونین جاوید شاکر صدر راولپنڈی یونین شفیق احمد ستی،نایب صدر رحیم یار خان نذیر احمد ،صدر خان پور امجد حسین وارثی ،ایم اے نادر خان پور نے خطاب کیاظفر خلجی رحیم یار خان صدر صادق آباد ،اخبارات ادارہ جات کی منجمنٹ فرخ خلجی ، سرکولیشن منیجر روز نامہ دنیا مبین حیدر ،یار محمد سمیت ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے عہدیداران کے علاوہ فیڈریشن کے کنسلٹنٹ سلطان احمد تنولی اخبار فروش یونین لاہور کے چوہدری عاشق ،محمد جاوید اور ملتان سے عرفان اترا صدرو جنرل سیکرٹری ملک مختیار ،سابقہ صدر نواز اترا ،سابقہ صدر حاجی محمد ایوب ،حاجی محمد اشفاق صدر ڈسٹرکٹ لودھراں سید سجاد شاہ ،سٹی صدر لودھراں منظور شاہ ،صدر کروڑ پکا آصف اقبال ،صدر دنیا پور جاوید عاسی ،وہاڑی سے ملک محمد اسلم ،لیہ سے غلام فرید ،محمد اصغر اور اس کے علاوہ لگ بھگ جنوبی پنجاب کی 25تحصیلوں بورے والہ ،میلسی ،خان پور ،لیاقت پور ،احمد پور شرقیہ ،صادق آباد ،چیچہ وطنی ،کبیروالا ،میاں چنوں ،جہانیاں ،علی پور ،کوٹ ادو ،کے اخبار فروش رہنماؤ نے بھی تقریب میں شرکت کی خانیوال یونین کے صدر اور میزبان ناصر علی لنگاہ نے تقریب کے تمام شرکا ء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر مندو بین اور مہمان گرامی کے اعزاز میں پر تکلف عشایہ اہتمام کیا گیا اس تقریب میں سٹیج سیکرٹری حسنین حیدر سہو ،تلاوت قاری ناذک نے تلاوت کی منیر احمد ملوتہرہ، گجر خان ثناء خوانی اور عبدالستار خاور نے خصوصی کلام پیش کیا دریں اثناء ٹکا خان عباسی کا لودہراں بائی پاس پر اخبار فروشوں نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں فیڈریشن کے رہنماؤں نے ملتان ، اوچ شریف، بہاولپور میں زیارت مقدسہ پر حاضری بھی دی لودہراں میں دیے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹکا ٰخان عباسی نے کہا کہ اخبار فروشوں کے لیے فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں 25 لاکھ میں نے خود دئیے ہیں فاؤنڈیشن کے تحت اخبار فروشوں کے مسائل کا مداوا کیا جائے گا جس میں مالی امداد، صحت و دیگر حوالوں سے اخبار فروشوں کی مدد کی جائے گی لودہراں میں اخبار فروشوں کے ظہرانہ میں ان کے ساتھ عقیل احمد عباسی راولپنڈی،شبیر شاہ گیلانی آزاد کشمیر، منیر احمد ملہوترا گوجر خان، حافظ محمد صدیق گجرات، ملک الیاس لاہور، سلطان تنولی لاہور، شفیق احمد ستی راولپنڈی، ملک بلال ملتان، چوہدری عاشق لاہور، ضلعی صدر لودہراں سید سجاد شاہ بخاری، ضلعی جنرل سیکرٹری آصف چوہان، سینئر نائب صدر جاوید عاصی طور، ضلعی سرپرست اعلیٰ راحت حسین صدیقی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات گلزار کامران ، ضلعی سرپرست جاوید شاکر، سٹی سرپرست اعلیٰ اسلم صدیقی، سٹی صدرسید منظور شاہ، محمود الرحمن تبسم، غلام عباس شاہ، جام عبدالرحمن،حافظ غلام نازک، عبید خان بلوچ، شاہد شاہ، ساجد شاہ، محمدصابر، ملک کامران، ریاض احمد بھٹی، لودہراں کے سینئر صحافی مقصود احمد بٹ، مجید ناشاد، جاوید خان بلوچ،ملک مشتاق احمدآرائیں، ملک شفیق آرائیں، مرزا سلیم اختر کے علاوہ دیگر صحافیوں اور اخبار فروشوں نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...