پیف 26 لاکھ طلبہ کے داخلے کا ہدف 2018 ء میں مکمل کرلے گی

پیف 26 لاکھ طلبہ کے داخلے کا ہدف 2018 ء میں مکمل کرلے گی

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے کہا ہے کہ پیف پارٹنر سکولوں میں 26 لاکھ طلبا کے داخلے کا ہدف 2018میں مکمل کرلیا جائے گا‘ مالی مجبوری اور سکولوں کی غیر دستیابی کی بناء پر تعلیم سے محروم آؤٹ آف سکول بچے ہماری اولین ترجیح ہیں۔(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہمارا ہدف صوبہ پنجاب کے آؤٹ آف سکول بچے ہیں ۔مفت تعلیم کے لیے نیو سکول پروگرام کے تحت نئے پیف پارٹنر سکول کھولے جائیں گے۔ مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول 1546یونین کونسلوں میں لڑکیوں کومفت تعلیم کی فراہمی کے لیے ہائی سکول کھولے جائیں گے۔اسی طرح پنجاب کے دور دراز علاقوں میں مفت تعلیم عام کرنے کے لئے آؤ ٹ آف سکول بچوں کوپیف پارٹنر سکولوں میں داخل کرکے 26 لاکھ بچوں کا ہدف 2018تک مکمل کیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر