ناقص کاکردگی والے اور کرپٹ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈاکٹر علی مہدی

ناقص کاکردگی والے اور کرپٹ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈاکٹر علی مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریومٹو سروس ملتان ڈاکٹر علی مہدی نے کہا ہے کہ پچھلے2ماہ سے سورج میانی ڈسپوزل سے پولیو کا نوائرمینٹل
(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
سیمپل پازیٹو آرہا تھا لیکن اب فروری2017ء کی رپورٹ کے مطابق سیمپل نیگٹو آیا ہے۔جو بہت خوشی کی بات ہے ۔ ہیپاٹائٹس،ملیریا، پولیو،دینگی کنٹرول پروگرام ودیگر وبائی امراض کنٹرول پروگرام اور ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر امور کو مانیٹر کررہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز’’پاکستان‘‘سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں،نرسوں،پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری،صفائی کا نظام،ادویات کی فراہمی ، سمیت دیگر امور کو گاہے بگاہے چیک کیا جارہا ہے۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ اور کرپٹ عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک 6کے قریب ملازمین جو انکوائری میں لگے الزام میں ثابت ہوئے ہیں۔ان کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے تحت ادویات کی خریداری کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔اور ان کی فراہمی ملتان سمیت صوبہ بھر میں بہت جلد شروع کردی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سورج میانی ڈسپوزل سے پولیو کا انوائرمینٹل سیمپل پچھلے دو ماہ سے پازیٹو آرہا تھا۔جواب یعنی فروری2017ء میں نیگٹو آیا ہے۔جس میں تمام ڈسٹرکٹ کی انتطامیہ،افسران اور پولیو کنٹرول پروگرام کی ٹیم ممبران کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ڈیوٹی ہی میرے لئے سب کچھ ہے۔میں اپنی ڈیوٹی ہی میرے لئے سب کچھ ہے۔میں اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔میرے آفس کے دروازے میرے تمام ملازمین کیلئے ہروقت کھلے ہیں جن جن کو کوئی شکایت ہو تو وہ میرے پاس آسکتے ہیں۔ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرونگا،بی ایچ یوز اور آر ایچ سی سمیت دیگر ہسپتالوں کا مہینہ مٰں کسی بھی وقت وزٹ کرکے رپورٹ صحت حکام کو ارسال کرتا ہوں۔