شادی کی تقریب میں غل غپاڑہ ڈی پی او مظفرگڑھ نے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو معطل کردیا،انکوائری کا حکم

شادی کی تقریب میں غل غپاڑہ ڈی پی او مظفرگڑھ نے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو معطل ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈی پی او مظفرگرھ نے شادی کی تقریب میں نشہ میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرنے والے اے ایس (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

آئی اور کانسٹیبل کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق3روز قبل شادی کی تقریب میں شراب کے نشہ میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرنے والے اے ایس آئی جلیل شاہ اور کانسٹیبل شاہد گورمانی کیخلاف خبریں شائع ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے انہیں فوری طور پر معطل کرتے ہوئے انکے خلاف انکوائری کا حکم دیا اور اس سلسلہ میں ڈی ایس پی مظفرگڑھ عرفان بٹ کو انکوائری افسر مقرر کیا اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اے ایس آئی جلیل شاہ اور کانسٹیبل شاہد گورمانی تھانہ کوٹ ادو میں تعیناتی کے دوران ایس ایچ اوز کے منظور نظر ہوئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...