ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر،ڈرگ انسپکٹر کی کارروائیاں،3اتائی کلینک سیل

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر،ڈرگ انسپکٹر کی کارروائیاں،3اتائی کلینک سیل

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بوسن ٹاؤن اور ڈرگ انسپکٹر جلال پور پیروالا کی کارروائیاں،3اتائی کلینکس کو سربمہر کرایا جبکہ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفس سے18(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

مختلف ادویات کے سیمپل لیکر ڈرگ ٹسٹنگ لیبارٹری برائے تجزیے کیلئے بھجوادئیے ہیں۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راؤ ساجد نے بوسن ٹاؤن کے علاقے امیر آباد کے قریب ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک کے آفس کا اچانک وزٹ کیا اور وہاں سے 18مختلف ادویات سیمپل لیکر ڈرگ ٹسٹنگ لیبارٹری برائے تجزیہ بھجوا دئیے ہیں جبکہ جلال پور پیروالا ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر عبدالرؤف چوہدری نے سرفراز اتائی کلینک بستی پھیرانی،اتائی عنایت اللہ بہادر پور اور اتائی شاہد کلینک پیراولیاء کو سربمہر کردی اہے واضع رہے اتائی سرفراز نے دوران چیکنگ ڈرگ انسپکٹر کے ہاتھوں سے فارم لیکر پھاڑ دیا۔جس پر مقامی پولیس کو بلوایا گیا جنہوں نے ڈرگ انسپکٹر عبدالرؤف کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...