مارچ کا آغاز بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ سے ہوا،جنوبی پنجاب بھر میں بحران برقرار

مارچ کا آغاز بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ سے ہوا،جنوبی پنجاب بھر میں بحران برقرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی اضافی بندش سے صارفین بری طرح سے پریشانی کا شکار ہیں۔ مارچ 2017ء کا آغاز بھی اضافی لوڈشیڈنگ سے ہوا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز، ضلعی صدر مقامات پر 3 گھنٹے جبکہ دیہات میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کررکھاہے۔ میپکو ریجن (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

میں صورتحال اس کے برعکس ہے اور اضافی بجلی گرڈسٹیشنوں کی بحالی و مرمت ، لائنوں کی تنصیب ، پاور ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رکھی جارہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کا شیڈول کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔ صارفین اذیت میں مبتلا ہیں مگر میپکو کے حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر