کہروڑ پکا میں سرچ آپریشن‘ متعدد مشکوک افراد گرفتار‘ کلیئرنس کے بعد چھوڑ دیئے گئے

کہروڑ پکا میں سرچ آپریشن‘ متعدد مشکوک افراد گرفتار‘ کلیئرنس کے بعد چھوڑ ...

کہروڑپکا(سٹی رپورٹر) کہروڑپکا کے مختلف علاقوں ریلوے سٹیشن روڈ اور جلو والہ پرپولیس اور حساس اداروں نے ڈی ایس (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )پی سرکل کاشف عبداللہ کی سربراہی اور ایس ایچ او سٹی انسپکٹر شاہد نذیر کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیا اور وہاں پر رہائش پذیر افراد کے گھروں کی تلاشی لی اور ان کے کوائف چیک کئے جبکہ موقع پر ہی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی مشکوک افراد کو تھانہ سٹی کہروڑپکا لایا گیا جہاں پر آن لائن ان کی تصدیق کی گئی اور شناختی کارڈ کی بھی تصدیق کی گئی۔ایس ایچ او سٹی نے بتایا کہ یہ علاقے پٹھانوں پر مشتمل ہیں جہاں پر کثیر تعداد میں مختلف علاقوں کے پٹھان آباد ہیں افغانیوں اور مشکوک افراد کے شبہ میں یہاں پر سرچ آپریشن کیا گیا لیکن کوئی بھی مشکوک شخص دستیاب نہ ہوسکاجبکہ زیر حراست مشکوک افراد کو بھی کلیئرنس کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر