آپریشن ردالفساد کا آغاز اسمبلیوں میں بیٹھے دہشتگردوں سے کیا جائے‘ جمشید دستی

آپریشن ردالفساد کا آغاز اسمبلیوں میں بیٹھے دہشتگردوں سے کیا جائے‘ جمشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں بیٹھے جرائم پیشہ مالی دہشت گردملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں اسی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
لئے رد الفساد آپریشن کا آغا ز ان سے کیا جائے‘ عوامی راج پارٹی آنے والے عام انتخابات میں نوجوانوں کو آگے لائے گی ‘میٹرو بس کی کمائی کی 90کروڑ سے زائد رقم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی جیبوں میں جارہی ہے لیکن تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے کوئی سہولت میسر نہیں ہے عو‘امی راج پارٹی کے زیراہتمام مظفر گڑھ سے ملتان تک روزانہ سو سے زائد طلبہ و طالبات کو مفت آنے جانے کی سہولت میسر ہے جس کی وجہ سے فی کس طالبعلم کو ایک لاکھ 25ہزارروپے کا سالانہ فائدہ ہو رہا ہے ‘جمشید دستی مظفر گڑھ سے ملتان زکریا یو نیورسٹی تک طلبا و طالبات کو مفت آمدورفت کی سہولت کا ایک سال یکم مارچ کو مکمل ہونے پرگزشتہ روز زکریا یونیورسٹی میں کیک کا ٹنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما مروت خان ، حاجی سرفراز احمد خان، عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈیو کے صدر شہریار علی چن سمیت دیگر رہنما ادریس ، ولید خان زادہ، حسیب دستی ودیگر طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ انہوں نے کہا کہ عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن پر امن طور پر مثبت سرگرمیوں کو جا ری رکھے ہوئے ہیں ہم نے تعلیمی اداروں کو امن کا گہوارہ بنانا ہے نہ کہ دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح پر تشدد کارروائیوں کو فروغ دینا ہے‘ یہی وجہ ہے کہ آج زکریا یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ بہت جلد طلبہ و طالبات کو تعلیم و صحت کی سہولت بھی فراہم کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں گے اس سلسلے میں ہم نے پیپر ورک بھی شروع کر دیا ہے۔