قتل کے مجرم کو سزائے موت،ساتھی کو عمر قید اور جرمانہ

قتل کے مجرم کو سزائے موت،ساتھی کو عمر قید اور جرمانہ

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ملتان نو ید ا حمد قر یشی نے معمولی تنازعہ پرنوجوان کے قتل میں ملوث ایک مجرم کو سزائے موت اوردوسرے کو عمرقید و معاوضہ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

اداکرنے کی سزاکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے ا ستغا ثہ کے مطابق نواب دین نے یکم جنوری 2013 ء کو مقدمہ درج کرایاکہ اس کے بیٹے کو موبائل واپس نہ کرنے کے تنازعہ پر ملزموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔فاضل عدالت نے گز شتہ روز مقدمہ کی سماعت کے بعداشفاق احمد کوسزائے موت اور5 لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے ،سلطان احمد کو کم عمر ہونے پر عمر قید اور3 لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کی سزاکاحکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...