بھائی کے قاتل کو راضی نامہ ہونے پر بری کرنے ‘سزائے موت پانے والے ملزم کی سزاعمرقید میں تبدیل کرنے کا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکور ٹ ملتان بینچ نے بھائی کے قاتل کو راضی نامہ ہونے پر بری کرنے جبکہ سزائے موت پانے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
والے ملزم کی سزاعمرقید میں تبدیل کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملزم فیاض نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے خلاف 18 نومبر 2010 ء کو تھانہ کوٹ سلطان لیہ میں معمولی گھریلو تنازع پرفائرنگ کرکے سگے بھائی اعجاز کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرایاگیا جس میں سیشن جج لیہ نے 17 جون 2011 ء کو اسے سزائے موت کا حکم دیاہے تاہم اب لواحقین سے راضی نامہ ہوچکاہے اس لئے اس کو بری کرنے کا حکم دیاجائے جس پر ملزم کو بری کردیا گیاہے۔اس طرح ملزم احمد حسن نے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں 20 نومبر 2009 ء کو غیراخلاقی حرکات سے روکنے پر فائرنگ کرکے نوید شاہ کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرایاگیا جس میں سیشن کورٹ ملتان نے 30 نومبر 2010 ء کو سزائے موت کاحکم دیاہے جبکہ اس کے خلاف درست شہادتیں اور ثبوت موجودنہیں ہیں جس پر سزاکو عمر قید میں تبدیل کرنیکا حکم دیاگیاہے۔