120کا چیکنگ سٹاف رکھنے کے باوجود ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی صفر

120کا چیکنگ سٹاف رکھنے کے باوجود ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی صفر

ملتان ( خبر نگار ) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 120سے زائد سٹاف و آفیسران صفائی کے امور چیک کرنے پر مامور کرنے کے باوجود کارکردگی صفر ہوکر رہ گئی ہے ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نادر شاہی حکمت عملی کے تحت شہر بھر میں صفائی کی صورتحال چیک کرنے کیلئے 120سے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

زائد سٹاف آفیسران جن میں منیجر آپریشن، اسٹنٹ منیجر ، زون انچارج، سینٹری انسپکٹر، سپروائز اور نگران شامل ہیں ملتان شہر میں صفائی کیا مور چیک کرنے کیلئے تعینات ہیں مگر مذکورہ ان تمام آفیسران و سٹاف سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنا معمول بنا لیا ہے حالانکہ ان دنوں شہر بھر میں تمام گلیاں، محلے ، گندگی، کوڑا کرکٹ سے بھرے پڑے ہیں اور ان تمام مانیٹرنگ آفیسران کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آچکی ہے اور ان کی طرف سے چیکنگ رپورٹ دفاتر میں بیٹھ کر فرضی تیار کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...