ملتان اور گردونواح میں ہونیوالی موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

ملتان اور گردونواح میں ہونیوالی موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار آئندہ 24 ...

ملتان(خبر نگار) ملتان اور گردونواح میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد گذشتہ روز مجموعی طور پر موسم خوشگوار رہا ملتان شہر میں 9 ملی میٹربارش ریکارڈ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کی گئی مقامی محکمہ موسمیات نے منگل ، بدھ کی درمیانی شب ہونیوالی موسلا دھار بارش کو غیر متوقع اور غیر فطری قرار دیا ہے واضح رہے کہ مقامی محکمہ موسمیات کی طرف سے صرف مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی مگر موسلا دھار بارش نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو غلط ثابت کر دیا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر