پیپلز پارٹی کی اے پی سی محض ڈھکوسلہ ہوگا‘ سعود مجید

پیپلز پارٹی کی اے پی سی محض ڈھکوسلہ ہوگا‘ سعود مجید

بہاولپور(بیورورپورٹ) فوجی عدالتوں کے قیام پرپارلیمانی لیڈروں کااتفاق حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی عکاسی ہے حکومت ہرمعاملے پرمشاورت کوفروغ دے کرمسائل کے حل کی کوششوں میں مصروف ہے یہ بات مشیروزیراعظم پاکستان سینیٹرچوہدری سعودمجید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں پرپوائنٹ سکورننگ میں مصروف ہے اورحکومت کے(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

ہراچھے کام میں مین میخ نکالنااس نے وطیرہ بنالیاہے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کودہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت سے عام عدالتوں پربوجھ ختم ہوگااورفوجی عدالتیں دہشت گردوں کیخلاف بے خوف ہوکرمقدمات کے فیصلے کریگی چوہدری سعودمجید نے کہاکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کوبنیاد بناکرلسانیت کوہوادے رہی ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی اے پی سی محض ڈھکو سلہ ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...