میونسپل کمیٹی خانیوال اجلاس کی جھلکیاں۔(شیخ صابر سے)

میونسپل کمیٹی خانیوال اجلاس کی جھلکیاں۔(شیخ صابر سے)

*اجلاس آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

*اجلاس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔

*اجلاس کی صدارت (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

وائس چیئرمین /کنونیئر راناعبدالرحمن خاں نے کی۔

*چیئرمین مسعودمجید خان ڈاہا اوروائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں ایک ساتھ ہال میں داخل ہوئے تواراکین نے ڈیسک بجاکر استقبال کیا۔

*وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں نے خصوصی گاؤن پہن رکھاتھا۔

*کنونیئر رانا عبدالرحمن خاں نے اجلاس میں بتایاکہ یہ بجٹ اجلاس ہے بجٹ کے اعلاوہ کسی اورامور پر بات نہیں ہوسکتی۔

*چیئرمین مسعودمجید ڈاہا نے کہاکہ بلدیاتی ادارے عوام کی فلاح وبہبود کے ادارے ہیں۔

*نمائندگان کے ذریعے بنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔

*ممبران کیساتھ عزت واحترام کارشتہ قائم رکھے گے ۔

*شیخ فتح علی نے اجلاس شروع ہونے قبل نشاندہی کی کہ کونسلر ز کی سیٹوں پر آؤٹ سائیڈر نہ بیٹھیں۔

*شیخ فتح علی نے رانا عبدالرحمن خاں کو بطور کنونیئر پہلے اجلاس کی صدارت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

*چیئرمین مسعودمجید ڈاہا بجٹ پیش کرنے کیلے ڈیسک پرآئے تو شیخ فتح علی ،شیخ محمدعلی نے کہاکہ یہ غیر آئینی طریقہ ہے ۔اس طرح منظور شد ہ بجٹ کو کوئی بھی چیلنج کرسکتاہے۔

*چیف آفیسر شوکت حیات مجوکہ نے وضاحت پیش کی کہ آئین وقانون اوررولز آف لاء کے تحت بجٹ پیش کیاجارہاہے۔

*حیدر خان ڈاہا نے ہاؤس میں نشا ط ڈاہا کی تصویر پر اعتراز کیا اورکہاکہ ایم پی اے کی تصویر لگی ہوئی ہے تو ایم این اے کی بھی تصویر لگائی جائے۔

*ہاؤس نے بجٹ منظورکرلیا۔ جس پر وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں نے اجلاس ختم کرنے کااعلا ن کیا۔

*اجلاس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...