میپکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی‘ چیف جسٹس آف پاکستان سے تقررناموں کے اجراکیلئے ازخود نوٹس لینے کی استدعا

میپکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی‘ چیف جسٹس آف پاکستان سے تقررناموں کے ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکومیں اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی کیلئے تمام(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

مراحل مکمل کرنے والے نوجوانوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے تقررناموں کے اجراکیلئے ازخود نوٹس لینے کی استدعاکر دی ہے۔ تحریری امتحانات اور انٹرویوز میں کامیابی حاصل کرکے تقررناموں کے اجراء کی کامیاب فہرست کے 1121 امیدواروں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل میں کہا ہے کہ میپکو انتظامیہ ایک کے بعد ایک غیر قانونی اقدامات کرتی جارہی ہے۔ ہنر مند اور غیر ہنر مند لیبر کی روزانہ اجرت کی بنیاد پر بھرتی کی جارہی ہے جو در اصل اسسٹنٹ لائن مینوں کی سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہے۔ حکم امتناعی کے اجراء کے باوجود میپکو انتظامیہ نے واک ان انٹرویوز شروع کررکھا ہے۔ ان اقدامات کو رکوا کر اہل امیدواروں کو تقررنامے جاری کروائے جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...