خاتون کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے کی دھمکی‘ 3 افراد کیخلاف مقدمہ

خاتون کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے کی دھمکی‘ 3 افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)خاتون کی تصویریں بنا کر بلیک میل کرنے پر3افراد(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔کینٹ پولیس کو محمد اسحاق نے درخواست دی کہ 3سال قبل اس کی بیٹی (گ) کیمرج سکول میں پڑھتی تھی،اس کا اپنی ایک دوست کرن کے گھر آنا جانا تھا وہ ہمارے گھر آتی تھی،سکول کے بعد ا س نے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا بعدازاں جامعہ زکریا میں ایڈمیشن لیا، تو اس کی دوست کرن اپنے والدین کے ہمراہ اپنے بھائی کا رشتہ لے کر آئی ہم نے انکار کیا تو کرن کا بھائی وجاہت حسین ،بشارت حسین سمیت 3افراد میری دکان پر آئے اور دھمکی دی کہ اگر رشتہ نہ کیا ان کے پاس اس کی بیٹی کے قابل اعتراض تصاویر موجود ہیں جنھیں وہ نیٹ پر اپ لوڈ کر دے گا۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...