پریس کلب کراچی سے پریس کلب لاہور تک پیدل سفر کرنیوالا سلیم بوبی انکل صادق آباد پہنچ گیا

پریس کلب کراچی سے پریس کلب لاہور تک پیدل سفر کرنیوالا سلیم بوبی انکل صادق ...

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)پیدل چلنے کا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے پریس کلب کراچی سے پریس کلب لاہور تک پیدل سفر کرنیوالا سلیم گلزار عرف بوبی انکل

(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

24دن کا پیدل سفر طے کر کے کراچی سے صادق آباد پریس کلب پہنچ گیا ‘ اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم گلزار عرف بوبی انکل نے بتایا کہ میں نے 5فروری کو پریس کلب کراچی سے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا اور آج صادق آباد پہنچا ہوں ‘پیدل چلنے کا مقصد ملک میں ریکارڈ قائم کرنا ہے انھوں نے کہاکہ پاکستان مجھے جان سے بھی زیادہ پیارا ہے اس لیے اپنے سفر کو سلام پاکستان کے نام سے منسوب کیا ہے وہ روزانہ تقریبا 30کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہیں وہ نیشنل ہائی وے پر دن کے وقت پیدل چلتے اور رات کو قیام کرتے ہیں وہ آج چوبیس دنوں بعد سندھ کا سفر طے کر کے پنجاب کی حدود میں داخل ہوئے ہیں سندھ پنجاب بارڈر پر پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے ان کا شاندار استقبال کیا ہے آدھا سفر طے کر لیا ہے انشاء اﷲسفر مکمل کر کے پریس کلب لاہور پہنچ کر اپنے مقاصد اور لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر