شادی ہال کے نقشے‘ کمرشلائزیشن فیس جمع نہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان

شادی ہال کے نقشے‘ کمرشلائزیشن فیس جمع نہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان

ملتان ( خبر نگار ) ملتان شہر کے 47شادی ہالز میں سے 45شادی ہالز کے نقشے اور کمرشلائزیشن فیس جمع نہ ہونے سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کے ریونیو سے محروم ہونا پڑا ہے جبکہ صرف دو شادی ہال مالکان نے نقشے جمع کروا دیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے قیام سے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

قبل ملتان شہر میں بغیر نقشہ منظوری کے درجنوں شادی ہالز بنائے گئے ہیں نقشہ جمع کرنے اور کمرشلائزیشن فیس وصولی کی ذمہ داری شعبہ پلاننگ کے پا س ہے، بلڈنگ انسپکٹروں اور شادی ہالز مالکان کی ملی بھگت کے باعث 45شادی ہالز کے نقشے سرے سے جمع ہی نہیں ہوئے ہیں اور صرف دو کے نقشے جمع ہوئے ہیں جن کی کمرشلائزیشن فیس ادا نہیں کی گئی ہے اور اب میونسپل کارپوریشن کے قیام کے بعدجس سٹا ف کو ہی شادی ہالز کی نقشہ منظوری اور کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...