قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرچ آپریشن‘ جعلی ہربل فیکٹری سیل

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرچ آپریشن‘ جعلی ہربل فیکٹری سیل

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ قطب پور کے علاقے صادق آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن 7گھنٹوں تک جاری رہا ۔سرچ آپریشن کے دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، جبکہ 150گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں علاقے میں موجود تمام لوگوں کو موجودہ حالات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تاکہ عوام کسی بھی ناگہانی صورتحال سے خود کو بچاتے ہوئے پولیس کو بروقت اطلاع دیں اور جرم کوختم کرنے میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں،250افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ بھی کی گئی۔دوران چیکنگ 4مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ جعلی ہربل فیکٹری بھی پر چھاپہ مار کر اسے سیل کیا گیا،

مزید : ملتان صفحہ آخر