رشتے کا تنازع، بیروزگاری، 3افراد کی خودکشی، حادثات میں 4جاں بحق

رشتے کا تنازع، بیروزگاری، 3افراد کی خودکشی، حادثات میں 4جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، بدھلہ سنت، ٹھٹھہ صادق آباد، محسن وال ، احمد پور سیال(کرائم رپورٹر، نمائندگان) رشتے کا جھگڑا ، بے کاری، غربت اور بیماری سے تنگ خاتون سمیت 3افراد نے خودکشی کر لی دیگر حادثات میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق اڈا لاڑ کی رہائشی 18 سالہ روبینہ نے مبینہ طورپر رشتہ کے تنازع پر کالا پتھر پی لیا جو نشتر میں دم توڑ گئی، احمد پور شرقیہ میں سی این جی سٹیشن پر لگنے و الی آگ میں جھلسنے والا محبوب بھی دوران علاج برن یونٹ میں جاں بحق ہوگیا، پاکستان ٹرین پر سفرکے دوران دم توڑنیوالے 74 سالہ بزرگ کی لاش شناخت نہ ہونے کے باعث نشتر رکھوادی گئی ہے۔دیگر واقعات میں لاری اڈا پر کبیر والا کا 28 سالہ عبدالغفار بے ہوشی کی حالت میں ملاہے،نادر آباد پھاٹک کے قریب ٹرین سے ٹکرانیوالی گلشن بی بی زخمی ہوگئی،سورج میانی کی شازیہ، شاہ رکن عالم کی ماجدہ، مظفر گڑھ کی رمشاء نے زہر پی لیا، ماچھیوال کے یاسین کو نشتر میں نشۂ دے کر لوٹ لیا گیا بدھلہ سنت سے نامہ نگار کیمطابق بستی ڈومرہ کا رہائشی غلام رسول ولد غلام نبی عرف گلابو ڈوگر جسکی عمر 26سال تھی نے جامع مسجد نواں کھوہ میں ممبر پر چڑھ کر تسبیح گلے میں ڈال کر پنکھے سے جھول گیا اور زندگی کا خاتمہ کر لیا غلام رسول نے گھریلو حالات اور بیروزگاری سے تنگ آکر خود کشی کی اسکی والدہ ،والد ،بھائی سب وفات پا چکے ہیں اور وہ بستی ڈومرہ میں اپنی ہمشیرہ کے پاس رہتا تھا اور اسکا بہنوئی محمد صدیق ڈوگر غلہ منڈی میں محنت مزدوری کرتا ہے غلام رسول خود چنے بیچ کر گزر بسر کرتا تھا ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کیمطابق چک نمبر 153دس آر کے رہائشی 60سالہ شخص حمید بخش ولد محمد نواز میکن عرصہ سے غربت اور بیماری میں مبتلا تھا کہ گزشتہ روز پسٹل سے سر میں فائر مار کر خود کشی کر لی اطلاع ملنے پر جہانیاں پولیس کے سب انسپکٹر پیر اکرام شاہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں اور ورثا کے بیان قلمبند کئے محسن وال سے نامہ نگار کیمطابق راجباہ پندرہ ایل ٹو آر سے چک نمبر126پندرہ ایل کے قریب سے نا معلو م نوجوان کی لاش بر آمد پولیس تھانہ سٹی نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر امانتا دفنا دی احمد پور سیال سے نامہ نگار کیمطابق موضع عیسٰی والا جنوبی کا رہائشی محمدحنیف ولد صادق علی پول پلانٹ میں مزدوی کرنے گیا تو وہا ں پر کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا ۔