پاکستان پرامن ملک بن کرابھررہاہے،امریکی قونصل جنرل

پاکستان پرامن ملک بن کرابھررہاہے،امریکی قونصل جنرل

کراچی( ما نیٹر نگ ڈیسک) امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب دنیا میں پْرامن ملک بن کر ابھر رہا ہے۔ امریکی سرمایہ کار بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں،پاکستان میں بہت جلدمعاشی خوشحالی سے غربت اوربے روزگاری مکمل طور پر ختم ہو سکے گی.تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کی سندھ میں دلچسپی خوش آئند ہے،دو طرفہ تعلقات خطے کے وسیع مفاد میں ہیں۔مشترکہ سرمایہ کاری سے بے وزگاری اورغربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔سی پیک منصوبہ خطے میں نئے دورکاآغازکرے گا جبکہ کئی ممالک کی شمولیت کی خواہش نے سی پیک کی اہمیت کو مزید بڑھادیا ہے۔

امریکی قونصل جنرل

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...