لاہور، ڈی جی رینجر زنے سرچ آپریشن اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

لاہور، ڈی جی رینجر زنے سرچ آپریشن اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل اظہر نوید حیات خان نے بریگیڈ ئرعاصم گردیزی کمانڈر ستلج رینجرز کے ہمر ا ہ لاہور میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے رینجرز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اوربلند عزم وحوصلہ کو سراہا اور انھیں ہدایت کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔ انھوں نے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خدمات اور سیکورٹی کو بہتر کرنے کیلئے کوششوں کو سراہا۔رینجرز نے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ لاہور ڈیرہ غازیخان اٹک اور راجن پور میں مشترکہ سرچ آپریشن کیے اور49مشکوک افراد کو گرفتارکیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا۔

مزید : صفحہ آخر