اوباما کی کتاب کے اشاعتی حقوق 60 ملین ڈالرز میں فروخت

اوباما کی کتاب کے اشاعتی حقوق 60 ملین ڈالرز میں فروخت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) باراک اوباما کی کتاب کے جملہ حقوق معروف اشاعتی ادارے پینجو ان رینڈم ہاؤس نے حاصل کیے ہیں۔ یہ ادارہ اس سے پہلے بھی اوباما کی کتاب شائع کر چکا ہے۔ یہ کسی کتاب کے اشاعتی حقوق حاصل کرنے کیلئے لگائی جانے والی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی کتاب کی اشاعت کیلئے معروف اشاعتی اداروں نے بولی میں حصہ لیا، سب سے زیادہ قیمت مشہور اشاعتی ادارے پینجو ان رینڈم ہاؤس نے لگائی، جس کے بعد اس ادارے کو اس کتاب کے حقوق فروخت کر دیے گئے۔ اوباما اس سے پہلے بھی خود کو ایک کامیاب لکھاری کے طور پر منوا چکے ہیں۔ ان کی کتاب "والد کے خواب اور بے باک امیدیں" بیسٹ سیلر ثابت ہوئیں، اسِ کتاب نے 8 اعشاریہ 8 ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔پینجو ان رینڈم ہاؤس اس سے پہلے سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کی سوانح عمری شائع کر چکا ہے۔ باراک اوباما کی اس سے پہلے بھی 3 کتب آ چکی ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ کتاب اوباما کی صدارت کے دوران ان کے وائٹ ہاؤس میں بیتے ایام کا احاطہ کرے۔ کمپنی کی جانب سے تاحال کتاب کے موضوع کو مخفی رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے کتاب کے بارے میں تجسس پایا جاتا ہے۔ قارئین کو اس کتاب کی رونمائی کا شدت سے انتظار ہے۔ کتاب کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ چیرٹی کے کاموں کیلئے مختص ہے۔

مزید : صفحہ آخر