پی پی (خواتین)پنجاب کی صدارت کیلئے متعدد خواتین سرگرم

پی پی (خواتین)پنجاب کی صدارت کیلئے متعدد خواتین سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(دیبا مرزا سے) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدارت اور پنجاب کی صدارت کے لئے پیپلز پارٹی کی متعدد خواتین میدان میں آ گئی ہیں اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے حلقوں میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ سابق صدر پیپلز پارٹی لاہور ثمینہ خالد گھرکی ‘جہان آراء وٹو ‘بیگم شمیم خان نیازی اور بیگم بیلم حسنین کے نام شعبہ خواتین پنجاب کی صدارت کے لئے مضبوط ناموں کے طور پر لئے جا رہے ہیں جبکہ شعبہ خواتین لاہور کی صدر کے لئے فائزہ ملک ایم پی اے کو ہی مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے جبکہ ان کے ساتھ کسی نوجوان خاتون کو جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین لاہور بنائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بننے کے لئے خواتین نے بھی لابنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور سابق صدر لاہور تنظیم ثمینہ خالد گھرکی جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے آئندہ جنرل الیکشن میں اپنے بیٹے کو الیکشن میں اپنی این اے 130والی نشست سے الیکشن لڑوانا ہے اور وہ خود خواتین کی مخصوص نشستوں سے ایم این اے بننا چاہتی ہیں اس لئے ان کا پارٹی کی مدر تنظیم میں کام کرنے کی بجائے خواتین ونگ میں کام کرنے کا ارادہ ہے اس لئے انہوں نے شعبہ خواتین پنجاب کی صدارت کے لئے لابنگ شروع کردی ہے جبکہ سابقہ صدر بیلم حسنین ‘پارٹی کی سنئیر خاتون بیگم شمیم خان نیازی کا بھی نام لیا جارہا ہے جبکہ میاں منظور احمد وٹو کی صاحبزادی جہان آرء وٹو اور بھی کچھ خواتین نے جدوجہد شروع کردی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر کے لئے فائزہ ملک کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -