سپریم کورٹ نے پاناماسے متعلق غیر موثر ہونے کی بناء پر2 درخواستیں نمٹا دیں

سپریم کورٹ نے پاناماسے متعلق غیر موثر ہونے کی بناء پر2 درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے اور مقدمے میں فریق بننے سے متعلق دو درخواستیں غیر موثر ہونے کی بناء پر نمٹا دیں ہیں ۔ بدھ کو درخواستو ں کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں کی ہے ، یا د رہے کہ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جبکہ ایک درخواست بیرسٹر ظفر اللہ نے مقدمے میں فریق بننے کیلئے دائر کی تھی ۔ چیف جسٹس نے دونوں درخواستوں کی اپنے چیمبر میں سماعت کرتے ہوئے درخواستیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی ، واضح رہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ پہلے ہی مکمل کر چکا ہے اور کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...