نواز شریف ، حسن روحانی ملاقات ،دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی صدرکی ملاقات ، باہمی تعلقات،خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ اس دوران خطے اور عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہناتھا کہ ایرانی صدر کا مختصر عرصے میں دوسرا دورہ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے ، ای سی او کی بنیاد رکھنا اور اس کو فعال بنانا قابل تحسین ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھنا چاہیے۔اس موقع پر ایرانی صدر کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ای سی او کے فورم سے ترقی و خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے ۔