ٹرمپ کی مشیر کے جوتوں سمیت صوفے پر بیٹھنے پر ہنگامہ

ٹرمپ کی مشیر کے جوتوں سمیت صوفے پر بیٹھنے پر ہنگامہ
ٹرمپ کی مشیر کے جوتوں سمیت صوفے پر بیٹھنے پر ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اکثر اوول آفس کا ماحول رسمی نہیں رہتا،امریکی صدر کی سینئر مشیر کیلی این کونوے کی ایک غیر سنجیدہ حرکت نے ٹرمپ کے مخالفین کو باتیں بنانے کا موقع فراہم کر دیا۔اوول آفس میں امریکی صدر سے سیاہ فام رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سینئر مشیر کیلی این کونوے نے دفتر کے صوفے کے اوپر جوتوں سمیت بیٹھ کر تصویر کھینچی ،وہ تصویر کیسی آئی یہ تو کسی کو پتا نہ چلا،لیکن سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کیلی کی تصویردنیا نے دیکھ لی۔سوشل میِڈیا پر ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا،جس پرسینئر مشیرکو وضاحت دینی پڑی،کیلی این کونوے کہتی ہیں جوتوں سمیت اوول آفس کے صوفے پر بیٹھنا دفتر کی توہین کرنا نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سیاہ فام رہنماؤں کی تصویر کھینچنے کا کہا گیا تھا،تصویر کا صحیح زاویہ لینے کے لئے انہیں صوفے پر جوتوں سمیت بیٹھنا پڑا۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلی کی یہ تصویر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -