سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم پر کام جاری 6 کنکشنز کی ا نسٹالیشن کا کام مکمل

سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم پر کام جاری 6 کنکشنز کی ا نسٹالیشن کا کام مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹی رپورٹر)لیسکو نے سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم کے تحت چھ(6)کنکشنوں کی انسٹالیشن کا کام مکمل کر لیا ہے جبکہ 10کنکشنز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سولر نیٹ میٹرنگ کے لئے لیسکو کو 29 درخواستیں موصول ہوئیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجدعلی کاظمی کے وژن پر عمل کرتے ہوئے لیسکو میں رْوف ٹاپ سولر نیٹ میٹرنگ پر کام جاری ہے۔لیسکو کو سولر نیٹ میٹرنگ کیلئے اب تک 29 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ درخواستوں کو جنریشن لائسنس کے حصول کیلئے نیپراکے آفس بھیجا جا رہا ہے۔ کل 29 درخواستوں میں سے 26درخواستوں کے کاغذات مکمل ہونے پر انہیں نیپرا آفس بھیج دیا گیا ہے۔ نیپرا نے درخواستوں پر سی سولہ کیلئے نیٹ میٹرنگ جنریشن لائسنس جاری کیے ہیں۔ ان 16 میں سے لیسکو نے مجموعی طور پر 268KVصلاحیت کے چھ کنکشنز کا کام مکمل کر کے انسٹال کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -