قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں جیمرز لگانے کا کام مکمل
لاہور(کامر س رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم لاہور کے گردونواح میں جیمرز لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ قذافی سٹیڈیم اور اس سے ملحقہ علاقوں میں5مارچ کو موبائل فون سروس سمیت انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے گی تاہم لاہور کی ضلعی انتظامیہ اس بات پر بھی سوچ بچار کررہی ہے کہ5مارچ کو پی ایس ایل فائنل کے روز کیوں نہ پورے شہر میں موبائل فون سروس بند کردی جائے تاہم اس تجویز پر فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔