فوج اور بم ڈسپوزل سکواڈکاسٹیڈیم اور گرد ونواح میں سرچ آپریشن
لاہور(کامر س رپورٹر)قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ۔قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر سرچ آپریشن جاری رہاجس میں سراغ رساں کتوں کے ذریعہ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاک فوجی کے دستے بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی بھی قذافی سٹیڈیم پہنچی جوارد گرد کے علاقوں میں سکینگ کے عمل میں حصہ لے گی۔علاوہ ازیں قذافی اسٹیڈیم کے اندر تزئین و آرائش کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے اور سٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں پرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار سڑکوں کی صفائی میں مصروف رہے۔
سکیورٹی انتظامات