قذافی سٹیڈیم میں 14 گیٹ ،18 انکلوژرز،23700 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش

قذافی سٹیڈیم میں 14 گیٹ ،18 انکلوژرز،23700 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش

لاہور(خصوصی رپورٹ)قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طورپر23700 افراد بیٹھنے کی گنجائش ہے۔قذافی سٹیڈیم میں داخلے کیلئے 14 گیٹ اور 18 انکلوژرزہیں۔ عمران خان اور فضل حسین انکلوژرزمیں اڑھائی اڑھائی ہزار لوگ بیٹھیں گے۔اے ایچ کاردار اورمیاں داد انکلوژرزمیں بائیس، بائیس سولوگ بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ماجد خان ، نذرمحمد، انضمام اورقائد انکلوژرزمیں کل تئیس سوتماشائی میچ دیکھ سکتے ہیں۔ عبدالقادراوررمیز راجہ انکلوژرزمیں اڑھائی اڑھائی ہزار نشستیں موجود ہیں۔وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرزمیں پانچ ، پانچ سو لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔سرفرازاورسعید انورانکلوژرزمیں تین تین ہزارشائقین میچ سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔سعید احمد ،حنیف محمد ، ظہیرعباس اورامتیازاحمد انکلوژرزمیں مجموعی طورپر2200 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر