پاکستان میں چائنیز کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں :ڈاکٹر موںینگ پنگ

پاکستان میں چائنیز کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں :ڈاکٹر موںینگ پنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی جمہوریہ چین کے ڈپٹی قونصل جنرل ڈاکٹر موں ینگ پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں بلخصوص سفارتکاروں کیلئے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ،میں یہاں پر تین سالوں تک قیام پذیر ہوں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے ،سی پیک پراجیکٹ دونوں ملکوں کے عوام کے معاشی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے،تاہم سی پراجیکٹ میں کوئی تیسرا ملک شرکت کرنا چاہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے،گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اپنی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کے اعزا میں دئیے گئے عشائیہ میں بات چیت میں انکا مزید کہنا تھا وہ اسی ہفتے یورپی یونین برسلز میں اپنی نئی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے لئے روانہ ہوجائیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے ،پاکستان ایک عظیم ملک ہے اسکی جی ڈی پی تیزی سے ترقی کررہی ہے ،دونوں ممالک کے تعاون سے معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، دونوں ملکوں کے شہریوں کیلئے ویزہ فری پالیسی کے بارے میں وزارت خارجہ میں بات کرونگا ، بن قاسم پاور پلانٹ پر تین ہزار افراد روزگار حاصل کررہے ہیں جن میں چینی انجنئیرز کی تعداد صرف آٹھ ہے ، گوادر پورٹ کو فری زون بننا چاہئیے،چین گوادر کے خطے کو ترقی دینے کیلئیے خصوصی اقدامات کررہا ہے،پاکستان کے چینی سفارتکاروں و سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات پر شکر گزار ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...