فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،زائد المیعاد اشیا رکھنے پرلاکھوں کے جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،زائد المیعاد اشیا رکھنے پرلاکھوں کے جرمانے

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فو ڈ اتھارٹی گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گڑھی شاہو میں واقع حافظ سویٹس اینڈ آئس کریم کو زائد المیعاد اشیاء ، تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ کا لیبل موجود نہ ہونے، اشیاء خوردونوش کو پاؤں کی سطح پر رکھنے اور ملازمین کی ناقص جسمانی حالت پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ شالیمار لنک روڈ پر واقع لاثانی برگرز کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور گندگی پر11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے پریمیئم ڈرنکنگ واٹر(پروڈکشن یونٹ)کو پانی کھڑاہونے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور پیکنگ ہائی ٹمپریچر پر کرنے کی وجہ سے 15ہزار روپے جرمانہ کیا۔ جوہر ٹاؤن میں انوارسدرہ ملک شاپ کو مکڑی کے جالوں پر3ہزا رروپے جرمانہ ہوا۔ 80 لیٹرغیرمعیاری دودھ موقع پر ہی ضائع کر دیاگیا۔ مسلم ٹاؤن موڑ پر واقع نیو المدینہ ہوٹل کو غیر معیاری چائے پر25 سوروپے جرمانہ عائد کیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن میں ہزاراہوٹل کو اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے 25ہزار روپے جرمانہ ہوا۔ شاداب کالونی میں واقع اعوان ہوٹل کو 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ٹاؤن شپ میں واقع ذیشان سویٹس اینڈ بیکرز کو نیلے کیمیکل والے ڈرم ستعمال کرنے پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیروز پور روڈ پر واقع صدیق فوڈز کو گندے کٹنگ بورڈ پر 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : صفحہ آخر