نچلی سطح پر کرپشن ختم کرنے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے، نثار

نچلی سطح پر کرپشن ختم کرنے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے، نثار

کلرسیداں (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چو دھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نچلی سطح پر کرپشن ختم کرنے کیلئے عوام کے تعاون اور مدد کی صرورت ہے اس کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے۔ ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ سکورنگ کرنا نامناسب ہے ‘ ۔ کرکٹ میچ سے ملک کی نیک نامی ہوگی‘ بہتان بازی کرنے والے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے حلقے کے دورے کے موقع پر نثار علی خان نے پاپین اور بنگلہ میں عوام ‘ اکابرین اور منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو امن و امان اور ترقی کی ضرورت ہے‘ عوام محاذ آرائی اور افراتفری نہیں چاہتے۔ سیاست دلیل اور عوامی خدمت سے ہوتی ہے۔ گالی اور ہیجان انگیزی سے نہیں پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ترین کام ہے کیونکہ یہاں ایک طرف مسائل ا ور دوسری طرف عوامی توقعات ہوتی ہیں۔ عزت عہدے نہیں کردار سے ہوتی ہے الزام تراشیاں کرنے والوں نے ملک اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا2017ء کے پاکستان اور ماضی میں واضح فرق ہے مزید بہتری بھی آئے گی۔ کوئی جتنا جھوٹ بولے گا ہم اتنا سچ بولیں گے۔ ہم کسی آزمائش سے گھبرائے نہ ہی آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...