نیوز گیٹ سکینڈل، انکوائری کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں

نیوز گیٹ سکینڈل، انکوائری کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) نیوز گیٹ سکینڈل کے معاملے میں انکوائری کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔ انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ ہفتے وزیر داخلہ کو پیش کر دے گی۔نیوز گیٹ سکینڈل پر انکوائری کمیٹی نے سرل المیڈا اور وفاقی وزیر اطلاعات سمیت مختلف شخصیات کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ انکوائری کمیشن نے اپنے مختلف اجلاسوں میں دستاویزات اور ثبوتوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔سات نومبر کو وزارت داخلہ نے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس کا پہلا اجلاس 11 نومبر کو پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ابتدائی تحقیقات کے بارے میں کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی تھی۔دوسرے مرحلے میں وزارت اطلاعات کے بعض افسران کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے، ان افسران کی بعض شخصیات سے ملاقاتوں کی ویڈیو ریکارڈ تلاش کرنے کے بعد کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ان تمام شواہد اور دستاویزات کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر