پی ایس ایل فائنل ،سکیورٹی پر مامور ہر افسرو جوان پر عزم ،چاک و چوبند

پی ایس ایل فائنل ،سکیورٹی پر مامور ہر افسرو جوان پر عزم ،چاک و چوبند

لاہور(لیاقت کھرل) پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر حفاظتی اقدامات کی غرض سے تعینات پولیس اہلکار پرعزم اور نہایت چاق و چوبند ہیں اور انکا کہنا ہے کہ تمام تر خدشات و خطروں کے باوجود ہم پوری جانفشانی سے اس ایونٹ کو کامیاب کروائینگے۔ گزشتہ روز لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے ان خیالات کا اظہار ’’پاکستان‘‘ کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں کیا ۔ اس موقع پر انسپکٹر میاں محمد افضل، سب انسپکٹر حبیبہ منصور، سب انسپکٹر ملک شوکت علی، سب انسپکٹر ارشد تارڑ، ٹریفک وارڈن نواز علی، سب انسپکٹر امجد شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا دوسرا نام ہے۔ ہم اپنے دشمن کے وہ مذموم ارادے ناکام بنا دینگے جو دہشتگردی کا سہارا لیکر پی ایس ایل کو پرخطر بنانا چاہ رہے ہیں،سب انسپکٹرز محمد امین، ارشد علی ،نثار علی اور محمد امین نے کہا کہ وہ کسی قسم کے خطرہ یا دہشتگردی کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ، اسلم علی ہیڈ کانسٹیبل امجد اقبال اور نواز طاہر کا کہنا تھا وہ اس ایونٹ کو تمام خدشات و خطروں کے باوجود کامیاب ، کھلاڑیوں اور آنے والے مہمانوں کی مکمل سیکیورٹی کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں،جبکہ اے ایس آئی فرقان علی، سب انسپکٹر اکرم علی اور دیگر نے کہا کہ لاہور پولیس مکمل طور پر ایونٹ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تیار اور اس کیلئے تمام تر اقدامات و انتظامات مکمل کرچکی ہے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اکبر، ٹریفک وارڈن رائے مشتاق احمد، نواز احمد کا کہنا تھا ملک و قوم کی حفاظت کیلئے انکے اعلیٰ افسران نے جانوں کی قربانی دی ہے ہم بھی اپنی جانوں کی پروا ہ نہیں کریں گے۔ محکمہ میں بھرتی ہی اس لئے ہوئے ہیں، جان قوم و ملک کی امانت ہے،پی ایس ایل کی فول پروف سیکیورٹی اور ایونٹ کو کامیاب بنائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...