نثار کی ای سی او سمٹ کے دوران سکیورٹی انتظامات پرا نٹیلی جنس اداروں کی تعریف

نثار کی ای سی او سمٹ کے دوران سکیورٹی انتظامات پرا نٹیلی جنس اداروں کی تعریف

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے منظم اور مربوط انتظامات پر انتظامیہ ، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کی تعریف کی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے ای سی او سمٹ کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر انتظامیہ، سیکیورٹی اور انٹلیجنس اداروں کے کردار کی تعریف کی ہے ، انہوں نے کہا کہ 8 سربراہان مملکت و حکومت کی فول پروف سیکیورٹی اور ایک ہفتے پر محیط پاکستان آنیوالے غیر ملکی وفود کی آمد، رہائش اور نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات قابل تحسین ہیں ، دوران سمٹ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے تعاون کے ممنون ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...