شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سر چ آپریشن، 12مشتبہ افراد گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سر چ آپریشن، 12مشتبہ افراد گرفتار

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک) شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 12مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کے سلسلے میں پولیس نے لاہورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف اور ان کی بائیو میٹرک تصدیق کی جبکہ شہر میں کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر افراد کی کرایہ داری ایکٹ کے تحت دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی۔تاہم میں شناخت ظاہر نہ ہونے کی بنا پر پولیس نے 12مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...