پاکستان اور ترکی کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں،بیگم محمودہ ممنون

پاکستان اور ترکی کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں،بیگم محمودہ ممنون

اسلام آباد (این این آئی)خاتون اول پاکستان بیگم محمودہ ممنون حسین اور ترک خاتون اول ایمی نے نے کہا ہے کہ پاکستان ، ترکی اور شمالی ترک جمہوریہ قبرص کے درمیان ہمیشہ مثالی تعلقات رہے ہیں ،برادر ممالک خوشی اور غمی کے مواقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں ظہرانے کے موقع پر کہی جو معزز مہمانوں کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔خاتون اول پاکستان نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریہ ترکی اورترک جمہوریہ شمالی قبرص کے عوام سے یگانگت محسوس کرتے ہیں پاکستان اور ترکی دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں اور دونوں سکھ دکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔یہ تعلقات محبت ، باہمی احترام، جذبہ خیر سگالی، عتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیںیہی وجہ ہے کہ دنیا کے بیشتر مسائل پر ہمار ا مؤقف یکساں ہے اور عالمی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2010 ء میں پاکستان میں بد ترین سیلاب آئے، اس موقع پر ترک خاتون اول نے متاثرین کی مدد کے لیے جس مخلصانہ جذبے کے ساتھ کام کیا اور عطیات جمع کیے اس کیلئے ہم ان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ بیگم محمود ہ ممنون حسین نے کہا کہ ترک خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ترک خاتون اول کاجذبہ اور خدمات بے مثال ہیں۔ ترک خاتون اول نے کہا کہ وہ پاکستان کواپنا دوسرا گھر سمجھتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے

بیگم ممنون

مزید : صفحہ آخر