وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اجتماعی عدل تک دہشتگردی ختم نہیں ہو گی: سراج الحق

وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اجتماعی عدل تک دہشتگردی ختم نہیں ہو گی: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ دہشت گردی پوری قوم کا مسئلہ ہے اور ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ اور امن قائم ہو او ر سب کو برابر کے حقوق ملیں مگر حکمران عوام کو شودر اور خود کو شہنشاہ معظم سمجھتے ہیں۔حکمرانوں نے احتساب کے اداروں کو مفلوج کردیا ہے ،نیب اور ایف آئی اے کرپشن کیخلاف کچھ کرنے کو تیار نہیں۔جب تک وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عدل اجتماعی کو یقینی نہیں بنایا جاتاملک میں دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر سے جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ حکمران اگر دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو خود کو ٹھیک کریں،لوگوں کے حقوق غصب کرنے اور سب کچھ سمیٹ کر اپنے گھر بھر لینے سے لوگوں کے اندر محرومی او رمایوسی جنم لیتی ہے جس کے نتیجہ میں اشتعال جنم لیتا ہے اور بدترین ردعمل سامنے آتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -