میری فیملی مجھے زہر دے سکتی ہے، تحفظ فراہم کیا جائے، دیوان مودود مسعود کی ڈی پی او کو درخواست
پاک پتن(تنویر ساحر سے) مجھے اپنی فیملی سے جان کا خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے یہ مجھے زہر بھی دے سکتے ہیں ڈی پی او کو تحریری درخواست بھجوا دی ہے ۔دربار حضرت بابا فرید گنجشکر کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی کا روز نامہ پاکستان کو انٹرویو انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف نے مجھ سے غیر شرعی نکاح کے متعلق دریافت کیا ہے اور میں نے ان کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے کہ میں اپنی بیوی خورشید بی بی کو ایک سال سے زاید عرصہ ہوا شرعی طلاق دے چکا ہوں اور عدت کی مدت پوری کرنے کے بعد میرا اسکی بھانجی عایشہ حیدر سے نکاح ہوا تھا دیوان مودود مسعود چشتی نے بتایا کہ خورشید بی بی میرے ماموں کی بیٹی ہے اور اپنی بھانجی عایشہ حیدر سے میرا نکاح بھی اس نے خود ہی کروایا تھا اور اس عمر میں مجھے شادی کی نہیں خدمت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے احمد مسعود کو میں نے بیماری کے دوران عارضی طور پر جانشین مقرر کیا تھا جس کا تقرر میں نے بعد میں منسوخ کرتے ہوئے اسے اس لیے عاق کر دیا کہ اس کا ریموٹ کنٹرول اس کے بد کردار منشی محسن کے ہاتھوں میں ہے محسن نے میرے بیٹے کو غلط کاموں پر لگا دیا ہوا ہے اور پوری فیملی کے اندر بھی شازشیں کروائی ہیں وہی میری سابقہ بیوی خورشید بی بی کو بھڑکا کر اس سے انتقامی کارواییاں کروا رہا ہے فیملی کی یہ ساری شازشیں میری گدی اور اس سے وابسطہ جائیداد حاصل کرنے کے لیے ہیں تا کہ مجھے بدنام کر کے یہ اپنی پیسوں کی دوکانداری بنا سکیں دیوان مودود مسعود نے کہا کہ میں تیس سال سے سجادہ نشین ہوں اور تمام رسومات ادا کرنے کا اختیار بھی سجادہ نشین ہی کو حاصل ہوتا ہے اور سجادہ نشین کا تقرر کرنا بھی میرا ہی اختیار ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے منصب کی عزت کی خاطر اٹھارہ سال سے اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلا جبکہ مفاد پرست مریدین اور عقیدت مندوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں جب میں ان کی پیسوں کی دوکانداری بند کرتا ہوں تو یہ گدی حاصل کرنے کی شازشیں شروع کر دیتے ہیں 30 سالوں سے گدی کے کیسیز عدالتوں میں چلے آ رہے ہیں اور سپریم کورٹ تک میرے ہی حق میں فیصلے ہوتے چلے آرہے ہیں اب میرے سکینڈل بنا کر مجھے گدی سے ہٹانے کی کوشش بھی اسی خواہش کا تسلسل ہے جو کامیاب نہ ہو سکا میں تو اپنی جان بچانے کے لیے کمرے سے باہر نہیں نکلتا رسومات کی ادائیگی بھی پولیس کی نگرانی میں ہوتی ہیں۔