پی ایس ایل فائنل، بک میکروں کی لاہور پر یلغار، پولیس سر پرست بن گئی، ہر بال پر کروڑوں کا جواء
لاہور (کرائم ر پو رٹر ، اپنے کرا ئم رپو رٹر سے )د بئی کے بعد لاہور میں ہو نے والے پی ایس ایل پر بک میکر میدا ن میں ہیں ۔ میچ سے قبل اورمیچ کے دوران ہر با ل پر ر یٹ کے بعد کروڑوں رو پے کا جوا لگا یا جا ر ہا ہے ۔پی ایس ایل کے اس ٹورنامنٹ میں جہا ں سنسنی خیز مقابلے ہو ر ہے ہیں وہا ں شائقین کرکٹ کی د لچسپی میں اضا فہ ہواہے ۔ پو لیس کی مبینہ طور پر سرپرستی میں اس وقت ملک بھر بلخصوص لا ہور میں قما ر بازی کا یہ کھیل عروج پر ہے ۔ ہر با ل ہر اوور ، ہر چو کے چھکے سمیت بیٹسمین اور با ؤلر پر جوالگا یا جا تاہے ۔ بعض بڑے بکیوں اور جواریوں نے خوبرو لڑکیوں کی خدمات حاصل کر ر کھی ہیں ۔جو گاہکوں کو اپنی شوخ اور چنچل اداؤں کے جو ہر دکھا کر کنگا ل کر کے بکیوں اور جو اریوں سے اپنا حصہ وصول کر تی ہیں۔قما ر با زی کے اس کھیل نے جوا لگا نے اور بک میکروں کی نیدیں حرا م کر ر کھی ہیں ۔ بک میکر نہ صرف پا کستان بلکہ د یگر مما لک کے بھی اس پر اپنا کا روبا ر چمکا ر ہے ہیں ۔ فا ئنل کے شروع ہو نے سے قبل ہی بک میکرو ں نے لاہور میں اپنی د کا نیں سجا لی ہیں ۔ اور ان د کا نو ں کی پو لیس سر پرستی کر ر ہی ہے ۔ اکا دکاجواریو ں کے خلا ف کا رروا ئی کر کے اعلی ٰ حکام کو سب اچھے کی ر پو رٹ بھجوادی جا تی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ صوبائی دالالحکو مت میں پولیس افسران اور سیاسی شخصیات کی سر پرستی میں بڑے پیمانے پر بڑے اور چھوٹے بک میکر وں کا کاروبار عر وج پر ہو رہا ہے ۔ شہر میں کچھ عرصہ قبل بھی مذکو رہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا تھا ۔جس کے بعد جو اریے ادھر ادھر ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ انفارمشین سے حاصل ہو نے والی معلومات کے بعد ان بکیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے ۔اور جلد ہی کارروائی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے ان جگہوں پر کا م جاری ہے ۔جن میں ڈیفنس، گلبرگ ،جوہر ٹاؤن ،ہنجروال ،ستوکتلہ ،چوہنگ ،اقبال ٹاؤن ،شیراکو ٹ ،نواں کوٹ ،ملت پارک ،گلشن اقبال ،مسلم ٹاؤن ،ساندہ ،شاہدرہ ،شفیق آباد ،بادامی باغ ،نولکھا ،لوئر مال ،ٹبی سٹی ،اسلام پورہ ،نیو انارکلی ،پرانی اناکلی ،شادباغ ،ڈیفنس اے ،فیصل ٹاؤن ،ڈیفنس بی ،ماڈل ٹاؤن ،گجر پورہ ،مغلپورہ ،قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو ،ریس کو رس ،سول لائن ،مزنگ ،ہربنس پورہ ،غازی آباد ،شمالی چھاؤنی ،برکی ،غالب مارکیٹ ،نصیر آباد ،اور فیکٹری ایریا تھانوں کی حدود میں بکیوں نے ڈیرے ڈالے ہو ئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بتعلقہ تھانوں کو پتہ ہو نے کے باوجود کو ئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے ۔تاحال اعلی پولیس افسران کو گمر اہ کر نے کے لئے سب اچھا کی رپورٹ بھجوائی جاتی ہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے ۔کہ اگر کو ئی اسی جگہ پر ریڈ کر ے تو ان کے متعلقہ تھانوں کے اہلکار فو ن کر کے پہلے ہی انہیں اطلا ع دے دیتے ہیں۔