مانسہرہ، جیپ کھائی میں جاگری، خواتین، بچوں سمیت 9جاں بحق، 2زخمی

مانسہرہ، جیپ کھائی میں جاگری، خواتین، بچوں سمیت 9جاں بحق، 2زخمی

مانسہرہ (آن لائن) مانسہرہ کے علاقے جیوڑی راٹھی کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے جیوڑی راٹھی کے مقام پر مسافر جیپ کھائی میں گر گئی جس سے خواتین و بچوں سمیت 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکلا اور قریبی ہسپتال منتقل کیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ عینی شاہد کے مطابق حادثہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا ،زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا ، ریسکیو حکام کئی گھنٹوں بعد پہنچے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...