کرپشن ‘ اختیارات کا ناجائز استعمال ، سابق فرانسیسی صد رشیراک کو سزا کا سا منا
پیرس ( ما نیٹر نگ ڈیسک) فرانس کے سابق صدر یاک شیراک کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عدالت نے 2 سال قید کی معطل شدہ سزا سنائی ہے۔ 79 سالہ سابق صدر پر الزام تھا کہ 1990ء سے 1995ء تک جب وہ پیرس کے میئر تھے تو انہوں نے اپنی پارٹی کے ارکان کیلئے جعلی ملازمتیں پیدا کیں، ججوں نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سابق صدر نے پیرس کے ٹیکس دہندگان کو 14 لاکھ یورو کا نقصان پہنچایا، یاک شیراک جدید فرانس کے پہلے صدر ہیں جنہیں عدالت نے کرپشن کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی ہے۔ علالت کے باعث سابق صدر کو عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، شیراک 1995ء سے 2007ء تک فرانس کے صدر رہے اس دوران انہیں اس مقدمے سے قانونی استثنیٰ حاصل تھا۔
سابق فرانسیسی صد ر